اسلام آباد

”پی ٹی آئی نے 2 وفاقی وزراءکے نام فائنل کر لئے اور۔۔۔“ کس امیدوار کو کون سی وزارت دی جا رہی ہے؟ بڑی خبر آ گئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی کابینہ کے لئے 2 نام فائنل کر لئے ہیں جن کے مطابق اسد عمر کو وزیر خزانہ اور ملک امین اسلم کو وزیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزارت داخلہ کیلئے بھی دو نئے امیدوار سامنے آ گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ شیخ رشید یا پھر چوہدری سرور کو وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کیلئے تین ناموں پر مشاورت جاری ہے اور عاطف خان، اسد قیصر اورشاہ فرمان میں سے کسی ایک کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے اور اس حوالے سے ضمنی انتخاب لڑنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close