اسلام آباد

قومی اسمبلی ، تقریب حلف برداری سے قبل ہی تحریک انصاف کو 9 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں حلف برداری کے دوران ان نو نشستوں کے خسارے کا سامنا ہوگا جہاں پی ٹی آئی نے ایک سے زائد نشست حاصل کی ہے،حلف برداری سے قبل ان ارکان کو ایک کے علاوہ دیگر کامیاب نشستوں سے مستفی ہونا پڑے گا ،اس طرح تحریک انصاف کو مجموعی طور پر کلا تعداد سے نو نشستوں کی کمی ہوگی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو کم خسارے کا سامنا ہوگاپی ایم ایل ق کے چوہدری پرویز الٰہی جنہوں نے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سےکامیاب ہوئے انہیں قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں چھوڑنی پڑیں گی اگر وہ صوبائی اسمبلی میں کوئی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ان نشستوں کا نقصان بھی پاکستان تحریک انصاف کو ہوگا کیونکہ وہ ق لیگ کی اتحادی سیاسی جماعت ہے۔پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد ، کراچی، لاہور، میانوالی اور بنوں سے کلین سویپ کی ہے اس لئے انہیں خود چار نشستوں سے استحفی ٰ دینا ہوگا۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے رہنما غلام سرور خان جنہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شکست دی ہے انہیں بھی ایک نشست کی کمی کا سامنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close