اسلام آباد

بچوں کو گود لینا یاد یناغیر شرعی ،بچوں کی خریدو فروخت غیر قانونی اور غیراسلامی ہے

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاہے کہ ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یاد یناغیر شرعی ہے جبکہ بچوں کی خریدو فروخت کو غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیدیاہے,نجی ٹی وی پر عامر لیاقت کے پروگرام میں لاورث بچوں کو گود لینے اور گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے سے ملانے کا ایک خصوصی سیشن کیا جاتا تھا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت ہونے والا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کونسل نے خواتین پر ہلکے تشدد کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر چیرمین پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں اطفال بل کا جائزہ مکمل کرکے اس میں مزید 25 شقیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کونسل نے لاوارث بچوں کی خریدوفروخت کوغیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ لاوارث بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یا دینا غیر شرعی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کو کونسل کے دورے کے لیے خط لکھے جائیں گے جس کا مقصد کونسل کی اہمیت اور سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق باور کرانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close