Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ کا این اے 60 میں ضمنی انتخاب کا حکم ، ہماری طر ف سے امیدوار راشد شفیق ہو گا : شیخ رشید

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کروانے کا حکم دے دیاہے جس پر شیخ رشید کا کہناتھا کہ این اے 60 میں جب بھی الیکشن ہوگا، ہماری طرف سے (میری اور پی ٹی آئی کی طرف سے) راشد شفیق انتخاب میں حصہ لے گا ۔واضح رہے کہ شیخ رشید این اے 60 اور این اے 62 میں شیخ رشید پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے تاہم حنیف عباسی کو سزا کے باعث این اے 60 میں الیکشن کمیشن نے انتخاب ملتوی کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے آج الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی تاہم اب انہوں نے التوا ءکے خلاف درخواست واپس لے لی ہے ۔سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن این اے 60 میں قانون کے مطابق الیکشن کروائے ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی وجہ سے شفاف الیکشن ہوئے ، جو دھاندلی کا رونا رورہے ہیں ان کے مقد ر میں اب رونا ہی ہے ، قوم تبدیلی چاہتی ہے اور عمران خان ہی ڈلیور کر سکتے ہیں ، عمران خان قوم کو سستی بجلی ، گیس اور پٹرول فراہم کریں گے ، جو جمہوریت کے چیمپئن بنے پھرتے تھے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیاہے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ میرے مد مقابل امیدواروں میں سے ایک نا اہل ہو گا اور دوسرا بیٹھ گیا ، ہم ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close