اسلام آباد
تحریک احتساب قوم کے لئے فیصلہ کن ہے
پاناما لیکس کیخلاف تحریک انصاف ڈٹ گئی ہے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی، پی ٹی آئی کی تحریک احتساب کا آغاز کل پشاور سے ہوگا، عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور چوروں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہو جائیگا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک احتساب قوم کے لئے فیصلہ کن ہے، تحریک احتساب کا مطالبہ بااثر افراد کا احتساب ہے، طاقتور چوروں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہو جائیگا۔