اسلام آباد

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے،تحریک انصاف کو بتائیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اورمسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے، تحریک انصاف کو اپوزیشن کے آداب سکھائیں گے اور بتائیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے?۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام جمہوری جماعتوں کا لائنس ہوا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے 16رکنی کمیٹی بنائی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی،ہم تحریک انصاف کو بتائیں گے کہ اپوزیشن کیاہوتی ہے ؟ لگتا ہے کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ پی ٹی آئی کو اپوزیشن کے آداب سکھائیں ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری پارٹیوں کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے، طے پایا ہے کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ میں جائیں گی اور اب پی ٹی آئی کو بتائیں گے کہ حقیقی اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیےمشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ وزیر اعظم ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا مشترکہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close