اسلام آباد

پیپلز پارٹی کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی پر اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی کے تنازعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دعووں کو جھٹلا دیا ہے۔بلاول ہاوس کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ملک بھر سے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات موصول ہوئی ہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 دن بعد بلاول بھٹو کے لیاری کے حلقے کے فارم 45 مہیا کیے، لاڑکانہ کے فارم 45 تین دن بعد ملے ہیں جبکہ مالاکنڈ سے ابھی تک یہ فارم موصول نہیں ہوئے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف ایسی ہی شکایات موصول ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مختلف سیاسی جماعتوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور جمہوری عمل کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا تو ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close