اسلام آباد
”4 اگست آخری تاریخ ہے لیکن کسی ایم این اے کو فکر ہی نہیں اور۔۔۔“ شیخ رشید نے ایسے مسئلے کی جانب توجہ دلا دی کہ ہر نو منتخب ایم این اے پریشان ہو جائے گا
اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی وزارت ملے یا نہیں؟ اس بارے کچھ کہنا تو قبل از وقت ہو گا مگر انہوں نے عام انتخابات میں جیتنے والے تمام قومی اسمبلی کے اراکین کی ایسے مسئلے کی جانب توجہ دلا دی ہے کہ ہر کوئی گھبرا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اگست ہے لیکن کسی ایم این اے کو کوئی فکر نہیں ہے حالانکہ حلف نامے کے بعد گوشواروں کا معاملہ انتخابات سے بھی زیادہ حساس معاملہ ہے۔شیخ رشید نے خاص طور پر ایم این ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اگست ہے لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں ہے حالانکہ یہ انتخابات کے بعد سب سے حساس معاملہ ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ لائن لگی ہو۔