اسلام آباد

” میں عمران خان سے ملنے چل کر بنی گالہ نہیں جاﺅں گا بلکہ۔۔۔“ وہ سیاسی رہنماءجس نے تحریک انصاف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، دبنگ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد:تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے مددمانگ لی جب کہ اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں انہیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت دی گئی۔پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر تحریک انصاف کے وفد کا مشکور ہوں، پی ٹی آئی سے مثبت جواب ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے، لاپتا افراد کی بازیابی اور سی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھاکہ ہم اس ملک کے حکمرانوں کے جلے ہوئے ہیں اس لیے احتیاط کریں گے، ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لاپتا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا جائے اور ہم آنکھیں بند کرکے حمایت کریں، جے یو آئی اتحادی ہے، حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ مل کر کرینگے۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے لیڈر ہوں گے جو بلوچستان کے مسائل حل کرینگے۔یار محمد رند نے کہاکہ اختر مینگل کے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھیں گے، یقین ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد اختر مینگل کی جماعت اور ہم ساتھ چلیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل نے عمران خان سے بنی گالہ جاکر ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے کہا ہےکہ جسے ضرورت ہے وہ بلوچستان ہائوس آکر انہیں ملے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اختر مینگل کو گزشتہ روز جہانگیر ترین نے فون کرکے ملاقات کی دعوت دی تھی اور عمران خان کا آئندہ ایک دو روز میں اختر مینگل سے بلوچستان ہائوس میں ملاقات کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close