Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ کا چیف جسٹس کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کیلئے نقد انعامات جاری کرنے کا حکم دے یاہے اور آئی جی پنجاب پولیس کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کا کہا گیاہے ۔

پاکستان ویوزکے مطابق سپریم کور ٹ آف پاکستان نے آئی جی پولیس پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سیکیورٹی پر مامور 25رکنی اسکواڈ کی جانب سے لاہور میں اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے پر نقد انعام کا اعلا ن کریں۔سپریم کورٹ کے سینئر پروٹوکول آفس سے آئی جی پنجاب کو 26جولائی کو ایک خط لکھا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کو ہدایت کرتا ہوں کہ ان کی فرائض میں انجام دہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ان کے لیے نقد انعام ، سرٹیفکیٹ کے اجراء کے ضروری انتظامات فوری طور پر کیے جائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے لاہور میں دورے کے موقع پر جن 25اہلکاروں نے ان کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے ان میں حماد رضاہیڈ کانسٹیبل(انچارج)، شہزاد احمد ایچ سی، عبدالجبار، فخر رضا، محمد آصف، قاسم علی، عثمان(ایچ سی)۔ان کے علاوہ مذکورہ سیکوریٹی ڈیوٹی پر 11پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھے ، جن میں عبدالقیوم، محمد عمران، عبدالرشید، محمد شاہد، ایم عابد، عظیم اللہ، انورالحق، ایم شہزاد، فرحان منیر، ایم افضل اور محمد نوید شامل تھے۔ان کے علاوہ دو ڈرائیورز، سکندر حیات اور حیدر زمان، دو گن مین، ساجد شاہ اور محمد رضوان، ایک پائلٹ حیدر علی اور دو وارڈنز مظہر حسین اور منور حسین شامل تھے۔پنجاب پولیس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کارکردگی کے سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کے انتظامات جلد ہی مکمل کرلیے جائیں گے اور رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close