اسلام آباد

”والدہ ہوش میں آئیں تو انہوں نے پوچھا کہ۔۔۔“ حسین نواز نے بیگم کلثوم نواز سے متعلق خوشخبری سنانے کیساتھ ہی ایسا انکشاف بھی کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

لندن: نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ میری والدہ کلثوم نواز اب ہوش میں ہیں،والدہ نے آنکھیں اسی روزکھولی تھیں جس روز میاں صاحب پاکستان گئے تھے۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ نے آنکھیں اسی روزکھولی تھیں جس روز میاں صاحب پاکستان گئے تھے،میری والدہ ہونٹ اور ہاتھ پاؤں ہلاسکتی ہیں، لوگوں کو پہچانتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میری والدہ سرکے اشارے سے ہاں، ناں میں جواب دے سکتی ہیں،والدہ کا علاج جاری ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ امی والد اور ہمشیرہ کے بارے میں پوچھتی ہیں اور جس قدر ہوسکے انہیں معاملات سے آگاہ کر دیا جاتا ہے، ڈاکٹروں کی ٹریٹمنٹ کے نتائج مثبت ہیں، والدہ ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن گردن میں ٹیوب ڈالی گئی ہے۔واضح رہے اس سے پہلے مریم نواز نے لندن سے کلثوم نواز کے ہوش میں آنے کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close