اسلام آباد

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارفواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد:آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کانام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی، وزارت داخلہ نے کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ فواد حسن فواد اختیارات کے ناجائز استعمال اورکرپشن مقدمات میں نیب کی حراست میں ہیں اور نیب کورٹ میں ان کیخلاف مقدمات چل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close