اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایسی سہولت فراہم کردی گئی کہ مسافروں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
اسلام آباد: وطن عزیز کے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کرنے کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر آنے جانے والے ہر مسافر کو ہر لاﺅنج کے انفارمیشن ڈیسک سے پاس ورڈ دینے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ کئی ہفتے پہلے ایئرپورٹ کے ہر درجے کے ملازم کو ٹیسٹنگ اینڈ ٹرائل کیلئے پاس ورڈ جاری کر دیئے گئے تھے۔ یہ مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب مسافر وائی فائی کی بدولت لیپ ٹاپ اور موبائل نیٹ استعمال کرسکیں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والے تمام مسافر وائی فائی کی سہولت مفت استعمال کیا کریں گے اس کیلئے ان کو ہر لاﺅنج میں موجود انفارمیشن ڈیسک سے ایئرپورٹ کا وائی فائی کوڈ لیکر اپنے موبائل فون میں انسٹال کرنا ہوگا اس وائی فائی کوڈ کے کوئی بھی چارجز نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ نے جنگ کو بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے تمام ارائیول لاﺅنجوں ڈیپارچر لاﺅنجوں ڈومیسٹک لاﺅنجوں انٹرنیشنل لاﺅنجوں میں مسافر وائی فائی پاس ورڈ حاصل کرکے دنیا کے دوسرے جدید ترین ہوئی اڈوں کی طرح مقررہ وقت تک موبائل فون پر وائی فائی سروس استعمال کیا کریں گے۔