اسلام آباد

بالآخر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کے سکرین شاٹس جاری کرناشروع کردیئے، تہلکہ برپا ہوگیا

لندن : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور بلیک بیری چرانے کے طعنے دیئے جانے کے بعد بالآخر ریحام خان نے ممکنہ طورپر عمران خان کے بلیک بیری کے سکرین شاٹس شیئرکرناشروع کردیئے ہیں جن میں عمران خان کی کسی لڑکی کیساتھ ملاقات کے بارے میں گفتگو ہورہی ہے ۔ریحام خان نے سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’دیکھئے ، مجھے کیا مل گیا ہے ، کالر آئی ڈی پر چیک کریں کہ 2015ءمیں بنی گالہ میں کون مسیجز کررہاتھا‘۔سکرین شاٹ میں لکھاگیاتھا کہ ’ آپ واپس چلے گئے ہیں، کوئی بات نہیں، مجھے بتائیے گا آپ وہاں کب آئیں گے ، میری خواہش ہے کہ آپ دوبارہ واپس جانے سے قبل اس لڑکی یا عورت سے مل لیں“۔جواباً لکھاگیا کہ ’انشاءاللہ ، اتوار کو واپس آﺅں گا“۔صارف نے دوسری طرف سے پھر لکھاکہ ’ویسے آج میری سالگرہ ہے “۔واضح رہے کہ کالر کی شناخت ظاہر کرنے والی ایپ ٹرو کالر پر اس نمبر کی شناخت مریم نامی خاتون سے ہوتی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان سے اس ضمن میں مزید معلومات لینے کی کوشش کی تو انہوں نے جواباً لکھا کہ ’’سب کچھ میں کروں، آپ خود دیکھیں کہ اس میں کونسی خاص بات ہے ‘‘۔محمد صالح نامی صارف نے لکھا کہ ’’یہ نمبر متحدہ عرب امارات سے کسی مریم کا ہے ‘‘ جس پر ریحام خان نے ایسا تاثر دیا جیسے انہیں تو کچھ معلوم ہی نہیں اور لکھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close