اسلام آباد

اسلام آباد: پارک میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 اہلکار نوکری سے برطرف،اڈیالہ پہنچ گئے

اسلام آباد : وفاقی ترقیاتی ادارے نے ایف نائین پارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔دنیا نیوز کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا، سی ڈی اے کی جانب سے دونوں ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف نائین پارک کے مالی شیراز کیانی اور عمر شہزاد خاتون سے زیادتی کے جرم میں گرفتار کیے گئے ہیں۔دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس پر مقامی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close