این آئی سی ایل سکینڈل کیس، سپریم کورٹ نے نیب کوایازخان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد: این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کوایازخان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جسے پکڑنا تھا وہ توملک سے باہربھاگ گیااورجو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتارکرلیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے کی۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایازخان نیازی کےخلاف 2 انکوائریاں چل رہی ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب لوگوں کودوران تحقیقات کیوں اٹھاکرلےجاتا ہے؟ جن کوپکڑنا ہوتا ہے آپ پکڑتے نہیں،سب معلومات ہیں اورجسے پکڑنا ہوتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب کوایازخان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہو ئے ریمارکس دیئے کہ جسے پکڑنا تھا وہ توملک سے باہربھاگ گیاہمیں پتہ ہے کیسے سیاسی طورپرلوگوں کوباہربھیج دیا جاتا ہے اورجو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتارکرلیا جاتا ہے۔