اسلام آباد

یہ ملک 12 جنرلوں نے چلانا ہے یا عوام نے ? جے یوآئی کے حافظ حمداللہ نے خوفناک بات ٹی وی پر کہہ دی

اسلام آباد : جے یو آئی ایف کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ’ فوج کے طاقتور طبقے کا بھی احترام کرتے ہیں لیکن اگر سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کو لونڈی بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جمہوریت سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم تنقید کرتے ہیں، یہ ملک 12 جرنیلوں کا ہے یا 21 کروڑ عوام کا ہے، یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔ وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ بول ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے حافؓظ حمداللہ کاکہناتھاکہ میں آپ کے کیمرے کے سامنے بیٹھا ہوں، ایک بار نہیں، سو بار نہیں ہزاربار نہیں قیامت تک یہ بات کرتا رہوں گا، اگر وہ مداخلت کریں گے،اگر جرنیلوں کے پاس طاقت ہے تو میں اس جنگ میں خود اور اپنے بیٹے کے سینے پر گولی کھانے کو تیار ہوں، وہ مولانا کو غدار قراردیں گے نہ، مولانا صاحب اکیلے نہیں، ان کیساتھ کروڑ وں لوگ ہیں۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ایک چیز میں دیکھتا ہوں جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب صاحب نے کہا مولانا نے مشرف کی حمایت کی، اگر مولانا کا یا ایم ایم اے کی حکومت کا خیبرپختونخوا میں اور یہاں قومی اسمبلی میں حیثیت اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کی ایم ایم اے کی حمایت ہے تو پانچ سال خورشید شاہ کی حکومت سندھ میں تھی، یہاں اپوزیشن لیڈر تھا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی میاں نواز شریف کا سپورٹر تھا۔ اگر یہ حمایت ہے تو پانچ سال کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی عمران خان اپوزیشن میں تھے تو اس کا معنی یہ ہے کہ عمران خان اس حکومت کی وجہ سے نواز شریف کے حامی تھی۔ اگر یہ اصول ہے تو ادھر بھی یہ اصول اپنایا لیکن یہ اصول نہیں ہے۔ مشرف نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا کہ 31 دسمبر 2004ءتک میں وردی اتاردوں گا ، یہ وعدہ پوری قوم سے خطاب میں کیا جس کی ویڈیو آج بھی موجود ہے ، جب انہوں نے وردی نہیں اتاری تو ہم نے اس کے خلاف باقاعدہ اسمبلی کے اندر او رباہر تحریک شروع کی اور 12اکتوبر 1999کی مخالفت سب سے پہلے جمعیت علمائے اسلام نے کی اور سب سے پہلے پی ٹی آئی نے عمران خان نے 12اکتوبر کے مارشل لاء حمایت کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close