اسلام آباد

سپریم کورٹ نے معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔
درخواست کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ معظم نے عمران فاروق کے قتل کی سازش خالد شمیم کے گھر تیار کی اور دو افراد کو ویزے لگوا کر لندن بھیجا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا بیان سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا عبوری چالان پیش ہو چکا ہے ، مداخلت نہیں کر سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close