اسلام آباد

عمران خان کے وزیراعظم ہاﺅس میں نہ رہنے کے چرچے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے ایک وزیراعظم نے کبھی وزیراععظم ہاوس میں قیام نہیں کیا ، یہ کون تھے؟

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس میں رہنے سے انکار کر دیا ہے جس کی سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات میں بہت چرچہ ہو رہی ہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کی ن لیگ کے بھی ایک وزیراعظم ایسے تھے جو کہ نہ تو وزیراعظم ہاﺅس میں رہے اور نہ ہی انہوں نے سینکڑوں اہلکاروں پر مشتمل پروٹوکول رکھا اور وہ شخصیت شاہد خاقان عباسی تھی ۔مفتاح اسماعیل کی انگیریز اخبار” دی نیوز “ میں تحریر شائع کی گئی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیرعظم ہاوس میں رہنے کی بجائے اپنے گھر میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دی ، جب کبھی وہ شام میں اپنے دوستوں سے ملاقات یا پھر کھانے کیلئے ان کے گھر جاتے تو ان کے ساتھ صرف سیکیورٹی کی تین گاڑیاں ہوتی تھیں اور ان کے سفر کے دوران کسی سڑک پر بھی ٹریفک نہیں روکی جاتی تھی تاہم جب کبھی وہ پہلے سے طے شدہ روٹ کا استعمال کرتے تھے یعنی ایئرپورٹ سے گھر واپس آتے ہوئے تو اس وقت انتہائی مختصر وقت کیلئے ٹریفک روکی جاتی تھی اور اس وقت ان کے ساتھ سات سے اٹھا گاڑیاں ہوتی تھیں کیونکہ وزیراعظم ہاوس سے ایئرپورٹ جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بہت زیادہ خرچہ آتا ہے اس لیے وزیراعظم سڑک کے ذریعے جانے کو ترجیح دیتے تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close