خورشیدشاہ کی بلاول اورآصف زرداری سے ملاقات، قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پرمشاورت
اسلام آباد: سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشیدشاہ کی بلاول اورآصف زرداری سے ملاقات ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کل (پیر کو)قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پرمشاورت بھی کی گئی۔دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دی۔واضح رہے کہ کل(پیر کو) قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے اوراسی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ضرور پڑھیں:ترکی کو سب سے زوردارجھٹکا، ایک ہی دن میں کرنسی زمین سے آلگی، لیکن پھر طیب اردگان نے کیا اعلان کردیا؟ جان کر کانوں پر یقین نہ آئے۔