Featuredاسلام آباد
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت بہن اور بھائی قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ، یہ کونسی معروف ترین شخصیت ہیں ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے
اسلام آبا د: 15 ویں قومی اسمبلی کا آج افتتاحی اجلاس شروع ہو چکاہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور شہبازشریف پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں تاہم ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بہن اور بھائی قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں اور آج حلف برداری اٹھانے کیلئے قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سابقہ دور میں وزیر وزیر خارجہ رہنے والی حنا ربانی کھر مخصوص نشست پر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئیں جبکہ ان کے بھائی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں پہنچیں ہیں ۔قو می اسمبلی آمد پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے اور جمہوریت کا تسلسل پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔