Featuredاسلام آباد
تین سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق صدر کے علاوہ ایک سابق وزیراعظم کے بھی حلف اٹھائے جانے کا انکشاف، یہ کون ہیں؟ نام ایسا کہ آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا
اسلام آباد: 15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تین سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق صدر کے علاوہ ایک سابق وزیراعظم نے بھی حلف اٹھایا،سپیکر سردار ایاز صادق نے تمام ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔
آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے والوں میں سابق صدر مملکت آصف زرداری،سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت تین سابق وزرائے اعلیٰ نے بھی حلف اٹھایا جن میں شہبازشریف، پرویز خٹک اور اختر مینگل شامل ہیں۔اس کے علاوہ سپیکر ایازصادق، سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر، سابق سپیکر فہمیدہ مرزا اور فخر امام بھی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ آصف زرداری، فاروق لغاری کے بعد رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے دوسرے سابق صدر بن گئے ہیں ۔دوسری طرف پانچ قومی رہنما اسفند یارولی، محموداچکزئی، مولانا فضل الرحمان، چودھری نثار اور ڈاکٹر فاروق ستار پارلیمنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔