اسلام آباد

عمران خان کے آتے ہی اسمبلی کے اہلکاروں نے ان سے پہلا کام کیا کروایا ؟ مٹھائی کے پیسے نہیں مانگے بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد: نامزد وزیر اعظم عمران خان سمیت نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھاچکے ہیں ۔ عمران خان کو سرکاری پروٹوکول میں بنی گالہ سے قومی اسمبلی لایا گیا جہاں آتے ہی اسمبلی کے اہلکار انہیں ایک مخصوص جگہ پر لے گئے اور ان کا فوٹو سیشن کرایا۔

فوٹو سیشن کیلئے پورا فوٹو سٹوڈیو تیار کیا گیا تھا جس میں عمران خان نے تصاویر بنوائیں ۔ انہیں اسمبلی کے عملے کی جانب سے واسکٹ پہنائی گئی جس کے بعد پاسپورٹ سائز کی تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر کی طرح ایک شخص عمران خان کا پوز درست کراتا رہا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ واضح رہے کہ عمران خان کی یہ تصاویر قومی اسمبلی کے ریکارڈ کے لیے لی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close