اسلام آباد

”ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کروں گا۔۔۔“ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف سے متعلق آصف زرداری سے ایسا کیا سوال پوچھ لیا کہ وہ اشاروں میں منع کرتے رہے؟ تفصیلات نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد : عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے آج حلف اٹھا لیا ہے اور اس موقع پر سب کی نظریں عمران خان، آصف علی زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری پر جمی رہیں کہ وہ ایوان میں کس سے ملاقات کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے شہباز شریف سے ملاقات بھی نہیں کی اور جب ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ انتخابات کے بعد سے اب تک آپ کا شہباز شریف کیساتھ براہ راست رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی جس پر آصف علی زرداری پہلے تو خاموش رہے لیکن پھر انگلی کے اشارے سے صحافی کو منع کر دیا اور پھر اس کے قریب جا کر ہلکی آواز میں کہنے لگے کہ میں ابھی اس معاملے پر بات نہیں کروں گا اور پھر وہ ایوان سے باہر چلے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close