اسلام آباد

مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی:شہبازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کو تحفظ دینے ایوان میں آئے ہیں،مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم 25جولائی کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں یہ تاریخ کا متنازع ترین الیکشن ہواہے،ہم دھاندلی پر ایوان کے اندراور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی ہم دھاندلی کو نہیں جمہوریت کو تحفظ دینے ایوان میں آئے ہیں،ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی کردار ادا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close