اسلام آباد

جمہوریت کی مضبوطی کےلئے کام کرتے رہیں گے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حلف اٹھانے کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حلف اٹھانے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی امور اور اپوزیشن میں اپنے کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی ، بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کی مضبوطی کےلئے کام کرتے رہیں گے،جیسا کہ نانا ذوالفقار بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہے ،ہمیں یہ اصول سکھایا گیا کہ جمہوریت کا دفاع کریں گے ، جمہوریت کے لیے مشکلات برداشت کریں گے،انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد کامقصد یہ ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو، غریب سراٹھاکر چلے،ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو ،مہنگائی کا خاتمہ ہو اجائے اگر ہم اس میں کامیاب ہو گئے تو ہم خود کو کامیاب کہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close