اسلام آباد

اسلام آباد : برہنہ خاتون کا مرد پر ریپ کا الزام

اسلام آباد: چند روزقبل ایک خاتون بنا قمیض کے اسلام آبادکی ایک مصروف سڑک پر نکل ،خاتون کا الزا م تھا کہ ایک شخص نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس سے اس کی گاڑی اور دیگر قیمتی سامان چرا لیا ہے۔بعدازاں ویڈیو بھی سامنے آگئی  

مقامی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ایف 10،مرکزمیں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تقریباً برہنہ خاتون نے ایک مرد پر ریپ کا الزام لگادیا۔ویب سائٹ کے مطابق خاتون کے انداز سے ہی لگ رہا تھا کہ وہ یہ سب باقاعدہ منصوبہ بندی دے کررہی ہے اس لئے اس بارے میں حقائق جاننے کی کوشش کی گئی ۔

ویب سائٹ کے مطابق ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک آدمی اے ٹی آیم مشین روم میں داخل ہو اتھا کہ اس دوران مذکورہ خاتون بھی اندر داخل ہو گئی اور آدمی سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام رقم اس کو دے دے۔آدمی کے انکار کرنے پر اس نے اے ٹی ایم مشین روم میں اپنا قمیض اتارا اور بنا قمیض ہی سڑک پر نکل آئی اور شور مچانا شروع کردیا کہ اس شخص نے اس کے ساتھ زیادتی ہے۔

اس سارے ڈرامے کے بعد اس خاتون نے آدمی کی مرسڈیز گاڑی پر پتھر پھینکنا شروع کردیئے،اس موقع پر وہاں موجود ایک خاتون نے اسے اپنا دوپٹہ پیش کیا کہ اپنا جسم ڈھانپ لو لیکن اس نے انکار کردیا او ر بنا قمیض کے ایف10مرکز میں چلتی رہی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئے گئے تبصروں میں ذرا مختلف کہانی سامنے آئی ہے، ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی کارروائی ہے جس میں خاتون نے اے ٹی ایم مشین روم میں پستول دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی آدمی اس کے خوف نہ آیا تو لڑکی نے قمیض اتار پھینکا اور باہر آکر چلانے لگی۔

بعدازاں اس کی گاڑی پر پتھر مارنا شروع کئے تو ایک شخص آیا او ر اس نے کہا کہ گاڑی کی چابی دیں میں محفوظ جگہ پارک کردوں ،آدمی نے چابی دیدی اور وہ شخص گاڑی لے کر چلتا بنا اسی اثنا لڑکی سڑ ک کی دوسری جانب موجود ٹیکس میں بیٹھ کر وہاں سے فرار ہوگئی او ر آدمی سرپکڑ کر رہ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close