اسلام آباد
احتجاج میں پیپلزپارٹی کے شامل نہ ہونے پر تحفظات،مسلم لیگ ن کے وفد کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع
اسلام آباد:آج احتجاج میں پیپلزپارٹی کے شامل نہ ہونے پر تحفظات ،مسلم لیگ ن کے وفد کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔جیو نیوز کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات کے دوران متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر طے امورکے مطابق چلنے کا مطالبہ کیا جائے گاآج احتجاج میں پیپلزپارٹی کے شامل نہ ہونے پر بھی تحفظات ظاہر کیے جائیں گے، آصف زرداری سے وزیراعظم کے انتخاب میں شہباز شریف کیلیے حمایت مانگی جائے گی۔