آصف زرداری کا ن لیگ کے وفد سے ملاقات سے انکار
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کا انتخاب ہونے جارہاہے اور اس صورتحال میں پیپلز پارٹی نے شہبازشریف کو بطور وزیراعظم ووٹ دینے سے انکار کر دیاہے اور جب ن لیگ کے وفد کی جانب سے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا گیا تو سابق صدر نے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ن لیگ کے چھ رکنی وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے پیغام بھجوایا جس پر سابق صدر نے انکار کر تے ہوئے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں آپ کے ساتھ ملاقات کر سکتاہوں اور نہ ہی بات کر سکتاہوں ۔ ن لیگ نے تین بار آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش اور کہا کہ آپ پارلیمنٹ یا بلاول ہاﺅ س جہاں بھی چاہیں ملاقات کرلیں ۔
تاہم سابق صدر کی جانب سے انکار کے بعد ن لیگ نے مولانا فضل الرحما ن کو آصف زرداری سے ملاقات کیلئے بھجوایا گیا لیکن آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی یہی جواب دیا کہ نہ تو وہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم ووٹ دے سکتے ہیں اور نہ ہی ملاقات کر سکتے ہیں ۔