اسلام آباد

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سردارعثمان بزدار مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سردار عثمان بزدار مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح عثمان بزدار کو بنی گالہ طلب کیا گیا تھا جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ و سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار نے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پرالیکشن لڑااور27 ہزار 27ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،عثمان بزدار نے آزاد امیدوار خواجہ نظام المحمود کو شکست دی۔

عثمان بزدار مشرف دور میں تحصیل ناظم تونسہ رہے،ان کے والد3 بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہے،عثمان بزدار نے2013 میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑااور پیپلزپارٹی کے امیدوارنے انہیں شکست دی تھی۔

عثمان بزدار صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کا بھی حصہ رہے،عثمان بزدار نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرڈگری حاصل کی،عثمان بزدار 2002 سے 2008 تک مسلم لیگ ق کا بھی حصہ رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close