عمران خان نااہلی کیس،نئے بنچ کی تشکیل کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد:عمران خان نااہلی کیس کیلئے نئے بنچ کی جلد تشکیل کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان ایک ناجائز بیٹی کے باپ ہیں ،کاغذات نامزدگی میں انہوں نے اس کا اعتراف نہیں کیا،آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قراردیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کی کیس سننے سے معذت کے بعد بنچ ٹوٹ گیا،عدالت سے استدعا ہے کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے ،بنچ جلد تشکیل دیا جائے۔
ضرور پڑھیں:”سوچو اگر عمران خان کو سیاست کرنا آتی تو۔۔۔“ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بنتے ہی متوقع خاتون اول بشریٰ بی بی نے دبنگ بیان جاری کر دیا
رجسٹرارآفس نے درخواست چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔