اسلام آباد

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مصدق ملک اورشبلی فرازمیں نوک جھوک

اسلام آباد: گردشی قرضوں سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹرشبلی فراز اور سینیٹر مصدق ملک میں نوک جھوک دیکھنے میں آئی اور دونوں رہنماﺅںکے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

گردشی قرضوں سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ نیوٹران کی حرکت پربات نہ کریں یہ غیر متعلقہ ہے۔جس پر سینیٹرمصدق ملک کا کہنا تھا کہ بولنے کا موقع نہیں دیا گیا تو چلا جاو¿ں گا، اگر آپ مجھے نہیں سننا چاہتے تو چلاجاتا ہوں۔ سینیٹرشبلی فراز بولے مجھے پتا ہے آپ نے دوسری کمیٹی میں جانا ہے، یہ ساراگندآپ کی حکومت کا ہے۔

واضح رہے کہ گردشی قرضوں سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں حکام پاورڈویژن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ملک کا گردشی قرض ایک ہزار 148ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close