اسلام آباد
تحریک انصاف کا وہ رہنما جو عمران خان کے ساتھ وزیر اعظم ہاﺅس میں ہی رہے گا ؟ نام جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل (ہفتہ کو) صبح 9 بجے بطور وزیر اعظم پاکستان حلف اٹھائیں گے اور وزیر اعظم ہاﺅس میں ہی رہائش اختیار کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق عمران خان کے ساتھ ہی رہیں گے۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان کا گھر تیار ہوگیا ہے۔ وہ بطور وزیر اعظم پرائم منسٹر ہاﺅس کی اسٹاف کالونی میں رہیں گے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہی رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان شام کو کریں گے۔