اسلام آباد

حکومت نے پر امن پی آئی اے ملازمین پر تشدد کیا،فیصلے زبردستی مسلط نہیں کرنے دیں گے :خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین نے اپنے حق کے لیے پر امن احتجاج کیا لیکن حکومت نے ان پر تشدد کر کے آمریت کے دور کی یاد دلا دی ۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے معاملے پر چوہدری نثار ،اسحاق ڈار ،راجہ ظفر الحق اور عابد شیر علی سمیت مسلم لیگ کے دیگر رہنماﺅں نے ہمارے خلاف احتجاج کیا تھا اور آج یہ خود قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے آمریت پر اتر آئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین نے آج اپنے حقوق کے لیے احتجاج کیا جو جمہوریت میں ہر کسی کا حق ہے لیکن موجودہ حکومت نے پر امن مظاہرین پر تشدد کر کے ثابت کر دیا کہ یہ اپنے فیصلے زبردستی عوام پر تھونپ رہے ہیں ۔عزیر بلوچ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں اور جب ہمیں پتا چلا کہ عزیر بلوچ ایک جرائم پیشہ شخص ہے تو ہم نے نہ صرف اس سے تعلق ختم کیا بلکہ لیاری میں گینگ وار کے خلاف آپریشن بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close