اپوزیشن کا احتجاج ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سر پکڑ کر بیٹھ گئے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں،اس دوران ان کے خلاف اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخابات کے بعد جیسے ہی انہوں نے وزیر اعظم کے لئے عمران خان کا نام لیا گیا تو اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج شروع کر دیا جس کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اپنے اراکین کو چپ کرائیں یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہاو¿س کے تقدس کو پامال ہونے سے بچائیں لیکن جب کوئی چپ نہ ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنا سر پکڑ لیا ۔واضح رہے پی پی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا، (ن) لیگ نے منانے کی ناکام کوشش کی ،جبکہ انتخابی عمل کے موقع پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور وہ اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے جب کہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی بھی اپنی نشست سے نہیں اٹھے۔