اسلام آباد
”ہمیں تو چائے ملی اور نہ ہی بیٹھنے کیلئے صحیح جگہ لیکن۔۔۔“ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک کرکٹرز کا ”شکوہ“ بھی سامنے آ گیا، جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں گے
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
،
معروف سپورٹس صحافی عالیہ رشید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ ”1992ءکا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کے کھلاڑی بھی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک تھے مگر ان کی گروپ فوٹو نہیں بنی۔ کچھ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں تو چائے ملی نہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ لیکن وہ سب پھر بھی عمران بھائی کیلئے بہت خوش نظر آ رہے تھے۔“