اسلام آباد
تقریب حلف کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس،منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے پیسے کی واپسی کے عمل کے آغاز کی منظوری دی جائیگی،فواد چودھری
اسلام آباد:تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ کے حلف کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہو گا،جس میں وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے آغاز کا فریم ورک موضوع ہو گا
ترجمان تحریک انصاف کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی ترسیلات کو واپس لانے کے عمل کے آغاز کی منظوری دی جائیگی۔