Featuredاسلام آباد

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ،خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع اور پاکستان پرہی ختم ہو گی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: نومنتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کی سمت درست کی جائے گی۔خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع او رپاکستان پر ہی ختم ہو گی۔

ایوان صدر میں عہدے کا حلف لینے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دفتر خارجہ پہنچے جہاں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ملک کو تنہائی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتی آئی ہیں جس کی وجہ وزیر خارجہ کی عدم موجودگی تھی اور وزیر خارجہ نہ ہونے سے ملک کو نقصان پہنچا۔

؎وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع اور پاکستان پر ہی ختم ہوگی اور اس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش ہوگی تاہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے حزب اختلاف کو مشاورت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی منتخب حکومت کو عوام کے امنگوں کے مطابق چلنا ہے، حنا ربانی کھر اور خواجہ آصف سے بھی مشاورت کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close