اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیوں میں دفتری امور نمٹائیں گے، ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں دفتری امور نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ہیں لہٰذا اب اپنے خاندان کو بھول جائیں کیوں کہ میں روزانہ 16 گھنٹے کام کروں گا اور آپ کو 14 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں بھی بنی گالہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان عید کی تعیطلات پی ایم ہاؤس کے ملٹری سیکریٹری ہاؤس میں گزاریں گے اور اس دوران وہ دفتری امور بھی نمٹائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close