اسلام آباد

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلاد ھار بارش

جڑواں شہراسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوعں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنا شرو ع ہو گئی ہیں جس سے شہریوں کے چیرے کھل اٹھے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہو گی ۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ، بالائی سندھ اور گلگت سمیت کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی امید ہے ۔ بارش کے باعث گلگت کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close