اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خواتین کی 3 نشستوں کیلیے نام مانگ لیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تین مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس تحریک انصاف کی خواتین کی ترجیحی فہرست میں نام ختم ہو گئے ہیں، جس کے باعث اس نے تحریک انصاف سے قومی اسمبلی کی ایک اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2 مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے نام مانگے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول بھی جاری کیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق تینوں خالی مخصوص نشستوں پر صرف تحریک انصاف کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع ہوں گے اور ان کی چھان بین 4 ستمبر تک ہوگی، اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کرائی جاسکیں گی جب کہ اپیلوں پر فیصلے 13 ستمبر تک ہوں گے اور اہل امیدواروں کی فہرست 16 ستمبر کو جاری ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close