Featuredاسلام آباد

عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، نامزد گورنر بلوچستان

اسلام آباد: ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے کہا ہے کہ انہوں نے گورنر بلوچستان کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے اپنے ویڈیو پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، ویڈیو پیغام کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، میں نے کہا تھا کلیئرنس ملنے تک عہدے کا حلف نہیں اٹھاوں گا۔

ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے کہا کہ میں وزیراعظم اور بلوچستان عوامی پارٹی کا اپنے اوپر اعتماد کیلئے شکر گزار ہوں، میں ایک بڑا سیاسی پس منظر رکھنے والا شخص ہوں جس کے بھائی بھتیجے سب گورنر اور وزراء رہ چکے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے کسی کے اوپر کوئی حرف آئے، عمران خان کا احترام میرے لئے ہر چیز سے بالاتر ہے، اس لئے میں یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرتا ہوں۔ نامزد گورنر بلوچستان نے کہا کہ میرے اوپر کسی قسم کا کوئی کیس، کوئی ایف آئی آر نہیں ہے، جس کیس کی بات ہورہی ہے وہ 2005ء کا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو بی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا تھا، تاہم نیب میں جاری انکوائری کے باعث ان کی نامزدگی پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے، نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر جوگزئی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں، ان پر کڈنی سینٹر کوئٹہ کیلئے زائد قیمت پر مشینری خریدنے کا الزام ہے جب کہ ان کیخلاف 2015ء میں کیس دائر ہوا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف ایک یا دو ماہ میں ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close