اسلام آباد

اگلے 2روز کے دوران لاہور ، پشاور ، گلگت اور کشمیر سمیت چند مقامات پربارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ آج (شام/رات) راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محکمہ موسمیات عمران احمد نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، ڈی جی خان، لاہور، ملتان، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔بلوچستان: بارکھان36۔ پنجاب: ڈی جی خان20، لاہور13، ملتان02۔ خیبرپختونخوا: پارہ چنار 05، بنوں03۔ گلگت بلتستان:بونجی01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی43، تربت، دادو، رحیم یار خان41ڈگری جبکہ آج لاہور ، اسلام آباد اور پشاور میں 26، کراچی 27، کوئٹہ 20، گلگت 16، چترال 18اور ہنزہ میں 15ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close