Featuredاسلام آباد

آئی ایم ایف سے رجوع کیا تو یہ نئی بات نہیں ہوگی، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا پروگرام نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو یہ نئی بات نہیں ہوگی۔ سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران وزیر خزانہ  اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے امریکی بیان غیر ضروری تھا، ابھی تک حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا پروگرام نہیں تاہم اگر پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کیا تو یہ نئی بات نہیں ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم ملکی معاشی صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے اور پارلیمنٹ سے مشورہ کریں گے، ملک کی معیشت واقعی لائف سپورٹ پر ہے جب کہ این ایف سی ایوارڈ کمیشن کے اجراء کا عمل جلد شروع کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close