اسلام آباد
صدارتی امیدوار کا معاملہ؛ پی پی اجلاس میں اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالفت
اسلام آباد: اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر پیپلز پارٹی اپنے موقف پر ڈٹ گئی اور اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کیا جس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی۔ اجلاس میں پارٹی رہنماوں نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالف کردی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی اپنی اصولی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو زرداری نے اعتزاز احسن کو اپنا حتمی امیدوار قرار دیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کردیں، جہانگیر ترین ایک بار پھر میدان میں آ گئے وہ کل تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے ساتھ کوئٹہ جائیں گے۔