Featuredاسلام آباد

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کے بیان میں تبدیلی کو چیلنج کردیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان میں تبدیلی کو چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان میں مبینہ تبدیلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 30 اگست کو احتساب عدالت میں کیس کی سماعت میں جرح کے دوران واجد ضیاء نے بیان تبدیل کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  30 اگست کو ریکارڈ کیے گئے واجد ضیاء کے بیان کو ختم کردیا جائے اور ان پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے۔ درخواست میں جج احتساب عدالت  ارشد ملک کو فریق بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close