Featuredاسلام آباد
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں سیکیورٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہےکہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات ہے۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم اور ان کے اہم وفاقی وزرا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق اہم بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے 8 گھنٹے تک جی ایچ کیو میں قیام کیا تھا۔