اسلام آباد

،محمود اچکزئی کو الیکشن کمیشن طلب کرلیا گیا

سربراہ  پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے خلاف ایک شہری کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یکم ستمبر کو محمود اچکزئی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں درخواست سابق صدارتی امیدواروحیدکمال نے دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محموداچکزئی نے افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔آرٹیکل19کے تحت افواج پرکوئی الزام تراشی نہیں کی جاسکتی جبکہ اچکزئی نے قومی اسمبلی میں یہ کوشش کی۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ قبل ازیں محمود اچکزئی نے خیبر پختونخواکو افغانستان کا صوبہ قرار دیا تھا جو کہ خلاف آئین ہے۔لہٰذا محمود اچکزئی کوآرٹیکل 63کے تحت نااہل کیا جائے۔
درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کو یکم ستمبر کو طلب کرکے سماعت ملتوی کردی گئیجب کہ ان کی طلبی کے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے۔
خیال رہے کہ محمود اچکزئی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کو کلین چٹ دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سارا ملبہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر ڈال دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ آئی ایس آئی کے افسران کو برطرف کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close