اسلام آباد

بیرسٹر فہد ملک کے قتل کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج

بیرسٹر فہد ملک کے قتل کا مقدمہ زخمی ملک طارق کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں راجا ارشد اور نومی کھوکھر سمیت پانچ نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعات 148،149، 302 اور 324 کے تحت درج کیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مرکزی ملزم راجا ارشد پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ شب اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین تھری میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کا بھانجا بیرسٹر فہد ملک جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول مخالفین سے صلح کے بعد تھانے سے نکلے تھے۔

زرائع کے مطابق مقتول ملک فہد کا راجہ ارشد سے تنازعہ تھا، دونوں کے درمیان تھانہ شالیمار میں صلح ہوئی، باہرنکلے تو گولیاں چل گئیں، فہد ملک کو 4 گولیاں لگیں، جبڑےمیں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close