Featuredاسلام آباد

صدر کے خطاب کے دوران نون لیگ احتجاج نہیں کرے گی

صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کے دوران مسلم لیگ نون نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نو ن نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی خطاب ایوان میں بیٹھ کر پر امن طور پر سنا جائے گا اور اس دوران نون لیگ ایوان سے واک آؤٹ بھی نہیں کرے گی
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران احتجاج نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی آج سہہ پہر 4بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close